پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں بڑی کمی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا بڑا انکشاف

 ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کم ہوئے فائل فوٹو ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کم ہوئے

سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔

ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق 7 اگست تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 7 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز کم ہوئے جس کے بعد اُن کی مجموعی مالیت 19 ارب 51 کروڑ ڈالرز رہ گئی ہے۔

اس کمی کے بعد سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس 12 ارب 46 کروڑ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب ڈالرز کے زر مبادلہ ذخائر موجود ہیں۔

install suchtv android app on google app store