اسٹیٹ بینک کا آئندہ 2 ماہ کیلیے شرح سود کے حوالے سے اہم اعلان

 پالیسی ریٹ کو مسلسل پانچویں بار مستحکم رکھا گیا ہے فائل فوٹو پالیسی ریٹ کو مسلسل پانچویں بار مستحکم رکھا گیا ہے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نےکراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے اسٹیٹ بینک کی 2 ماہ کی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ پالیسی ریٹ مہنگائی کی شرح سے کم ہے، معاشی ماہر اسے منفی شرح سود کہتے ہیں،

حقیقی شرح سود منفی رکھنےکا سبب نمو پر توجہ ہے۔

رضا باقر کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 10 سال میں کم ترین سطح پر ہے،کوویڈ کے دوران کیےگئے اقدامات کے باعث معاشی اعداد بہتر ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوویڈکی وبا میں پالیسی سپورٹ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پالیسی ریٹ کو مسلسل پانچویں بار مستحکم رکھا گیا ہے ،

جون میں مہنگائی کی شرح 8.9 فیصد رہی، برآمدات رواں سال بہتر ہوئیں، ترسیلات زر میں مذید اضافہ متوقع ہے۔

install suchtv android app on google app store