اب گرمیوں میں کیا نہیں ہوگی لوڈشیڈنگ؟ عبدالرزاق داؤد نے نئے پہلو پر روشنی ڈال دی

ملک میں توانائی بحران ختم ہوچکاہے فائل فوٹو ملک میں توانائی بحران ختم ہوچکاہے

ملک میں توانائی بحران ختم ہوچکا ہے، اضافی بجلی موجود ہے، منصوبے کے تحت گوادر میں صنعتیں لگنا شروع ہوچکی ہیں۔

مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے صنعتی ترقی کے موضوع پر مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں توانائی کا بحران تھا، چین کی مدد سے قابو پایا، آج ملک میں توانائی بحران ختم ہوچکا ہے اور اضافی بجلی موجود ہے، چین پر اعتماد ہے کہ پاکستانی معیشت تیزی سے ترقی کرے گی۔ 

عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ پاک چین تجارتی معاہدے میں نجی شعبے کو ترجیح دی جارہی ہے، اس مرحلے میں زرعی تعاون کو بھی شامل کیا گیا ہے، دوسرے مرحلے میں سماجی تعاون بھی شامل کیا گیا ہے، چوتھی توجہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون پر مشتمل ہے۔

مشیر تجارت نے کہا کہ چین نے ترقی کا سفر خصوصی اقتصادی زونز سے شروع کیا، بنیادی ڈھانچہ سرمایہ کاری کو سہولت فراہم کرتا ہے، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت وژنری ہے، ڈائریکشن اور وژن سے چینی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان میں ایس ای سیز میں سرمایہ کاری کررہا ہے، ایس ای سیز میں دیگر ممالک کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں، چین پر اعتماد ہے کہ پاکستانی معیشت تیزی سے ترقی کرے گی۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان میں توانائی کا بحران تھا، چین کی مدد سے قابو پایا، اب وقت ہے صنعت، زراعت میں تعاون بڑھانے کا ہے، ریلوے میں بھی چین سے تعاون کے خواہاں ہیں، سی پیک پاکستان کو چین اور وسطی ایشیا کی منڈیوں تک رسائی دے گا۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ 18 ماہ کی محنت سے روپیہ مستحکم ہوا، فروری میں سالانہ بنیاد پر برآمدات میں 13اعشاریہ 6فیصد اضافہ ہوا اور دیگر ممالک کی برآمدات میں کمی ہوئی مگر پاکستان میں اضافہ ہوا۔

انھوں نے مزید کہاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئیں، جاری خسارے میں اور کمی آئے گی، ٹیکسٹائل سمیت متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری آرہی ہے، ٹیکسٹائل کا شعبے کا مسئلہ منڈی نہیں بلکہ استعداد ہے، ہمیں مارکیٹ رسائی مل گئی ہے،یورپ سے جی ایس پلس کو توسیع ملی ہے۔

install suchtv android app on google app store