سونے نے بھری اونچی اڑان، پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سونے نے بھری اونچی اڑان فائل فوٹو سونے نے بھری اونچی اڑان

سونا پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، قیمتوں نے چھوا آسمان، عوام نے سر پر ہاتھ رکھ لیا۔

 تفصیلات کے مطابق اس ہفتے کے دوران فی تولہ سونا کی قیمت 920 روپے اضافے کے بعد 93500 روپے ہو گئی ہے، کاروباری ہفتے کے پہلے روز 10 گرام سونا 780 روپے اضافے سے 80175 روپے کا ہو گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت 90200 روپے ہوگئی ہے۔ امریکہ ایران کشیدگی کے سبب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا ایک ہفتے کے دوران17 ڈالر مہنگا ہوا۔

اسی طرح چاندی کی فی تولہ قیمت میں 10روپے اضافہ کے بعد 1050روپے فی تولہ ہوگئ

گزشتہ ہفتے ایک تولہ سونے کی قیمت87,800 روپے تھی جب کہ اس سے پچھلے ہفتے ایک تولہ سونا 85 ہزار میں فروخت ہو رہا تھا۔

خیال رہے کہ سونے کی قیمت میں گزشتہ کچھ عرصے سے تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ صرافہ مارکیٹ سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈالر میں سرمایہ کاری کرنےوالےمحتاط ہوگئے ہیں اور اب سونے میں سرمایہ کاری کررہے ہیں جس کی وجہ سے سونےکی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

 

 

install suchtv android app on google app store