اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، کاروباری ہفتے کے پہلے روز خوشخبری سنا دی

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، کاروباری ہفتے کے پہلے روز خوشخبری سنا دی فائل فوٹو اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، کاروباری ہفتے کے پہلے روز خوشخبری سنا دی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی کا رحجان دیکھنے میں آیا۔

آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس40 ہزار 243 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم یہ مندی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس تیزی کے ساتھ 40,521 سے40,305 پر آگیا تھا۔
مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک17,458,000 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 1,000,638,848 پاکستانی روپے رہی اور انڈیکس 40305 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

 

گزشتہ ہفتے مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار رہی اور آخری روز مندی کے سبب انڈیکس میں 212 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔ گزشتہ کاروباری ہفتے جب مارکیٹ کھلی تو شدید مندی کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں 846 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی اور انڈیکس 39 ہزار 296 پوائنٹس پر آ گیا تھا۔

گزشتہ منگل کو ملا جُلا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 39 ہزار 296 پوائنٹس پر ہوا تاہم اختتام 417 پوائنٹس کے ساتھ 39 ہزار 714 رہا۔ بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 39 ہزار 296 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 350 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

تیزی کا یہ رجحان برقرار رہا اور100 انڈیکس 40,531 پوائنٹس پر بند ہوا، گزشتہ جمعرات کو بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا اور مارکیٹ 417 پوائنٹس اضافے پر بند ہوئی تھی۔

install suchtv android app on google app store