اسٹاک مارکیٹ نے دیا کاروباری افراد کو سرپرائز۔۔۔ مزید تفصیلات آگئیں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے فائل فوٹو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے آغاز پر مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

جمعے کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 455 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 72 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

گزشتہ روزاسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران زبردست اتار چڑھاو رہا اور مارکیٹ75 پوائنٹس کی کمی سے 40ہزار455 پر بند ہوئی۔

دن بھر مجموعی طور 337 کمپنیزکے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 181 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 131کے شیئرز میں اضافہ ہوا-

کل مارکیٹ کی بلند ترین سطح 40,787 جبکہ کم ترین سطح 40,323 ریکارڈ کی گئی۔

بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 39 ہزار 296 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 350 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

install suchtv android app on google app store