عالمی مارکیٹ میں سونا پھر مہنگا، پاکستان بھر میں کتنا اضافہ ہوا؟؟ رپورٹ سامنے آگئی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے فائل فوٹو سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے

سونے کی فی تولہ قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1558 ڈالر کی سطح پر رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ سونے کی قیمت 350 روپے اضافے سے 90300 اور دس گرام سونے کی قیمت 300 روپے اضافے سے 77418 روپے رہی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1030 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں: ڈالر مہنگا، آٹا مہنگا اور اب سونے کی قیمتوں میں بھی ناقابلِ یقین اضافہ، عوام سر پکڑ کر بیٹھ گئی

اس سے پہلے سونے کی قیمتوں میں فی تولہ قیمت میں 200روپے اضافہ ہو گیا تھا۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کا اضافہ ہوگیا تھا۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 89500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 76732 روپے ہوگئی تھی۔

install suchtv android app on google app store