ڈالر مہنگا، آٹا مہنگا اور اب سونے کی قیمتوں میں بھی ناقابلِ یقین اضافہ، عوام سر پکڑ کر بیٹھ گئی

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اچھا خاصا اضافہ ہوگیا فائل فوٹو ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اچھا خاصا اضافہ ہوگیا

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اچھا خاصا اضافہ ہوگیا۔

سونے کی قیمتوں میں فی تولہ قیمت میں 200روپے اضافہ ہو گیا۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

سونے کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 89500 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 76732 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1030 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 883 روپے پر مستحکم رہی ہے۔

مزید پڑھیں: آٹا مہنگا ہوگیا تو نانبائیوں نے بھی دھمکی دیدی، غریب عوام پر ایک اور بم گرنے والا ہے

دوسری جانب آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے نانبائیوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے اور آخرکار غریب عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کی دھمکی دے دی۔

نانبائیوں کا کہنا ہے کہ آٹا مہنگا ہوگیا اب 10روپے کی روٹی نہیں بیچ سکتے، پنجاب نے آٹے کی سپلائی بند کی ہے، قیمتیں مزید بڑھیں گی، حکومت نے ہمارے مطالبات نہیں مانے تو پیر سے ہڑتال کریں گے۔

 

install suchtv android app on google app store