قومی خزانے میں ہوگئی ڈالر کی برسات، اب مہنگائی کا نہ رہے گا نام و نشان، خوشخبری آگئی

پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے ایک اعشاریہ 2 ارب ڈالر کی رقم موصول ہو گئی ہے فائل فوٹو پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے ایک اعشاریہ 2 ارب ڈالر کی رقم موصول ہو گئی ہے

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو بجٹ سپورٹ کی مد میں پیسے دینے کا اعلان کیا تھا اور وہ اب پورا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے ایک اعشاریہ 2 ارب ڈالر کی رقم موصول ہو گئی ہے، گزشتہ روز حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے مابین ایک اعشاریہ 3 ارب ڈالر قرض کے معاہدے پر دستخط بھی ہوئے تھے۔

ایک اعشاریہ 2 ارب ڈالر پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری لانے کےلئے دیئے گئے ہیں، آئی ایم ایف اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد کے بعد رقم کی منظوری دی گئی تھی، اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معاشی استحکام کےلئے امداد جاری رکھی جائے گی، رقم سے پاکستان کو مالی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی موجودگی میں حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک میں ایک اعشاریہ 3 ارب ڈالر قرض کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے، مذکورہ قرض توانائی کے شعبے اور مالی استحکام کےلئے استعمال کیا جانا تھا۔ قرض کا مقصد زر مبادلہ کی شرح کو بہتر بنانا تھا، 300 ملین ڈالر توانائی کے شعبے کی اصلاحات اور مالی استحکام کےلئے مختص کئے گئے، مذکورہ رقم سے شروع کیے جانے والے منصوبوں سے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بہتری آئے گی۔

اس سے قبل بھی ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کےلئے 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے چکا ہے۔ یہ رقم سندھ اور پنجاب میں ثانوی تعلیم کی سہولتوں کےلئے استعمال ہوگی۔

 

subscribe YT Channel install suchtv android app on google app store