عالمی مارکیٹ میں سونا ایک بار پھر سستا ہو گیا، جان کر سب حیران

عالمی مارکیٹ فائل فوٹو عالمی مارکیٹ

مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا، فی اونس 7 ڈالر جبکہ فی تولہ 350 روپے اضافہ ہوگیا۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعرات کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے سے 85 ہزار 350 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 86 روپے سستا ہوکر 73 ہزار 176 روپے کا ہوگیا۔
کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2 ڈالر سستا ہونے کے بعد 1475 ڈالر کا ہوگیا۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1000 روپے جبکہ 10 گرام 857 روپے میں فروخت ہورہی ہے، عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 0.28 ڈالر کمی سے 16.86 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

پاکستان میں گزشتہ سال عام انتخابات کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی، پی ٹی آئی حکومت کے ایک سال کے دوران فی تولہ سونا 89 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store