ٹماٹر کی قیمتوں سے متعلق حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا، پڑوسی ملک سے درآمد کا پرمٹ جاری، کیا اب ٹماٹر انڈیا سے آئیں گے؟

ٹماٹر فائل فوٹو ٹماٹر

حکومت نے فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے مطالبے پر ہمسائے ملک سے ٹماٹر امپورٹ پرمٹ جاری کردیا۔

حکومت نے فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے مطالبے پرایران سے ٹماٹر امپورٹ پرمٹ جاری کردیا۔ اس ضمن میں ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر اورآل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل امپورٹرز،ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمدنے بتایا کہ حکومت نے 4500 میٹرک ٹن ٹماٹر درآمد کرنے کا پرمٹ جاری کیا ہے یہ پرمٹ ایران سے ٹماٹر امپورٹ کرنے کے لئے جاری کیا گیا ہے۔ وحید احمدنے بتایا کہ ٹماٹر امپورٹ کےپرمٹ کوئٹہ کی سات کمپنیوں کو جاری کئے گئے ہیں، ایرانی ٹماٹراتوار سے بازار میں پہنچ جائے گااور قوی امکان ہے کہ ٹماٹر کی سپلائی بہتر ہونے سے اس کی قیمت کم ہوگی۔

install suchtv android app on google app store