عوام ہوجائے خبردار! اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 5 ہزار کے نوٹ کی منسوخی کی اطلاعات پر مؤقف پیش کردیا۔۔۔ اہم خبر آگئی

5 ہزار کے نوٹ فائل فوٹو 5 ہزار کے نوٹ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 5 ہزار کے نوٹ کی منسوخی کی اطلاعات کی تردید کردی۔ ترجمان اسٹیٹ بینک نے 5 ہزار کے نوٹ کی منسوخی کی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 ہزار روپے کے نوٹ کی منسوخی کی کوئی تجویز نہیں دی، کرنسی نوٹ کی منسوخی کے حوالے سے چلنے والی خبریں غلط ہیں۔

واضح رہے کہ عوام میں یہ افواہ گردش کررہی تھی کہ حکومت کو پانچ ہزار کا نوٹ بند کیے جانے کی تجویز پیش کی گئی ہے جس پر حکومت نے یہ نوٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد اس حوالے سے احکامات جاری ہونے کا امکان ہے تاہم اسٹیٹ بینک کے اس بیان سے افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

مزید پڑھئے: پاکستان میں خوشحالی کے دروازے کھل گئے، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی۔۔۔ کاروباری افراد کیلئے خوشخبری آگئی

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز پر بھی زبردست تیزی دیکھی گئی ہے۔ آج مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 36 ہزار 803 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 305 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

 

install suchtv android app on google app store