امریکی ڈالر کی قدر 150 روپے سے تجاوز کا خدشہ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے قرضے کے باعث امریکی ڈالر کی قدر 150 روپے سے تجاوز کرجائے گی فائل فوٹو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے قرضے کے باعث امریکی ڈالر کی قدر 150 روپے سے تجاوز کرجائے گی

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے رجوع اور قرضے حاصل کرنے کی صورت میں جون 2019 تک امریکی ڈالر کی قدر 150 روپے سے تجاوز کرجائے گی۔

پاکستان پر بیرونی قرضوں کے حجم میں بھی تیز رفتاری سے اضافہ ہوگا یہ بات ممتاز معیشت دان اشفاق تولہ نے ہفتے کو پاکستان ویونگ ملز ایسوسی ایشن کے ٹیکس سیمینار سے خطاب کے دوران کہی۔

اشفاق تولہ نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں جانے سے جون 2021 تک پاکستان پر بیرونی قرضوں کا بوجھ 45000ارب روپے سے تجاوز کرجائے گا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے ایس ایم ای سیکٹر کی بقا وترقی کیلیے ہر سطح پرآواز اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

پاکستان میں تحقیقی شعبہ انتہائی کمزور رہا ہے یہی وجہ ہے کہ جو لوگ ریسرچ کرتے ہیں وہ صرف اپنے مفادات کواولین ترجیح دیتے ہیں۔

پاکستان میں ایس ایم ایزکی پستی سے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ کپاس کی پیداوار میں پاکستان دنیا کا چوتھا سرفہرست ملک ہے جبکہ یارن کی پیداوارکے حوالے سے تیسرا بڑا ملک ہے۔

install suchtv android app on google app store