معاشی بحرانوں پر قابو پانے کے لئے کوششیں جاری ہیں: خسرو بختیار

معاشی بحرانوں پر قابو پانے کے لئے کوششیں جاری ہیں: خسرو بختیار فائل فوٹو معاشی بحرانوں پر قابو پانے کے لئے کوششیں جاری ہیں: خسرو بختیار

منصوبہ بندی کے وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ حکومت ملکی معیشت کو درست سمت پر گامزن کرنے کے لئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

وہ بدھ کے روز اسلام آباد میں آگے بڑھتی ہوئی پاکستانی معیشت کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کی معیشت جاری کھاتوں اور مالیاتی خسارے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے، انہوں نے کہا کہ بحرانوں پر قابو پانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

خسرو بختیار نے کہا کہ حکومت برآمدات بڑھانے اور درآمدات کم کرنے کے لئے بھرپور کوشش کررہی تاکہ اقتصادی استحکام کا ہدف حاصل کرسکے جوقومی سلامتی سے وابستہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ قومی بچت کی شرح مجموعی قومی پیداوار کا دس فیصد ہے جسے مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

install suchtv android app on google app store