حکومت ملک میں برآمدات کے فروغ کے لئے سخت جدوجہد کررہی ہے، عبدالرزاق داود

عبدالرزاق داود فائل فوٹو عبدالرزاق داود

تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار اور سرمایہ کاری کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داود نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں برآمدات کے فروغ کے لئے سخت جدوجہد کررہی ہے تاکہ صنعتوں کے قیام کا عمل بحال کیا جاسکے۔

آج (منگل) صبح لاہور میں بین الاقوامی سیمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملکی اور اقتصادی ترقی کے لئے ہر ایک کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کو سہولت فراہم کرنے کےلئے پرعزم ہے کیونکہ ملک برآمدات پرمبنی حکمت عملی پر عمل پیرا ہوئے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔

مشیر نے کہا کہ ٹیکسوں سے مستثنیٰ صنعتوں کے فروغ کے لئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گزشتہ روز کے اجلاس میں متعدد فیصلے کئے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store