نیپرا نے سولر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سنا دی

نیپرا نے 25کلو واٹ اور اس سے کم سولر صارفین کیلئے لائسنس کی شرط ختم کردی فائل فوٹو نیپرا نے 25کلو واٹ اور اس سے کم سولر صارفین کیلئے لائسنس کی شرط ختم کردی

نیپرا نے 25 کلو واٹ اور اس سے کم سولر صارفین کیلئے لائسنس کی شرط ختم کردی۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق وزیر توانائی اویس لغاری کی ہدایت پر پاور ڈویژن نے نیپرا کو خط لکھا تھا۔

پاور ڈویژن نے 25کلو واٹ اور اس کم سولر صارفین کیلئے نیپرا سے لائسنس ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔نیپرا نے پاور ڈویژن کے خط کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے تحت نہ صرف لائسنس کی شرط ختم کی گئی بلکہ چھوٹے سولر صارفین پر فی کلوواٹ فیس بھی ختم کر دی گئی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store