ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق 2025 کے پہلے چھ ماہ میں دنیا بھر میں 380 گیگاواٹ نئی سولر توانائی نصب کی گئی، جس میں سب سے بڑا حصہ چین نے ڈالا۔
انرجی تھنک ٹینک"ایمبر" کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 2025 کے ابتدائی چھ ماہ میں عالمی سطح پر شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار میں 380 گیگا واٹ کا اضافہ کیا گیا۔
جو کہ 2024 کے ابتدائی چھ ماہ سے 64 فی صد زیادہ ہے، اس عرصے میں 232 گیگا واٹ انسٹال کیے گئے تھے۔
2024 میں دنیا 350 گیگا واٹ تک ستمبر میں پہنچی تھی جبکہ 2025 میں یہ ہندسہ جون میں حاصل کر لیا گیا ہے۔
چین نے پوری دنیا کے مقابلے میں دُگنے سولر انسٹال کیے
اس دوڑ میں چین سرِ فہرست رہا۔ 2025 کے پہلے چھ ماہ میں چین گزشتہ برس اس ہی دورانیے کے مقابلے میں دُگنی انسٹالیشن کیں۔
جس کے نتیجے میں چین نے پوری دنیا کی مجموعی شمسی توانائی کی پیداوار کا دُگنا حصہ پیدا کیا۔
2024 کے پہلے ششماہی میں چین نے عالمی سولر انسٹالیشنز کا 54 فی صد حصہ لگایا تھا۔
چین کے علاوہ ممالک
چین کے علاوہ تمام دیگر ممالک نے 2024 کے ابتدائی چھ ماہ میں تقریباً 124 گیگا واٹ انسٹال کیے۔
جو کہ 2024 کے پہلے ششماہی کے مقابلے میں 15 فی صد زیادہ ہے۔
انسٹالیشن کی دوڑ میں چین کے بعد دوسرا نمبر بھارت (24 گیگا واٹ) کا ہے۔
جبکہ امریکا 21 گیگا واٹ کی انسٹالیشن کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے۔