پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ

پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 73 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 180 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 175 روپے 80 پیسے فی لیٹر تھی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری سے کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف عدالت میں درخواست بھی دائر کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 258 روپے 17 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 275 روپے 70 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو چکا ہے۔

ادھر پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی فروخت میں بھی 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جسے ماہرین طلب میں اضافے سے جوڑ رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store