2029 تک 60 ارب ڈالرز کی برآمدات کا ہدف ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال فائل فوٹو وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے سنہ 2029 تک 60 ارب ڈالرز کی برآمدات کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔ دبئی میں جاری گلف فوڈ 2026 کے موقع پر پاکستان پویلین کے دورے کے دوران احسن اقبال کا کہنا تھا کہ میڈ اِن پاکستان کو عالمی معیار کا برانڈ بنانا حکومت کی ترجیح ہے اور اگلے دس سال میں پاکستان کی برآمدات کو 100 ارب ڈالرز تک پہنچانا ہے۔

وفاقی وزیر نے نمائش میں شریک پاکستانی اسٹالز کا معائنہ کیا اور نمائش کنندگان سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر انہوں نے پاکستانی مصنوعات کے معیار اور عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھانے پر زور دیا۔

نمائش میں اس سال 140 سے زائد پاکستانی کمپنیاں شریک ہیں۔

install suchtv android app on google app store