نئے سال پر روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں مثبت رجحان

سال 2026 کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے فائل فوٹو سال 2026 کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے

سال 2026 کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ایک موقع پر انڈیکس 1954 پوائنٹس اضافے سے سے ایک لاکھ 76 ہزار کی حد عبور کر گیا۔

اس وقت پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1954 پوائنٹس اضافے سے 176008 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

گزشتہ روز بھی پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 75 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کی تھی۔

install suchtv android app on google app store