ملک میں ہفتہ وار مہنگائی 0.09 فیصد سے کم ہو کر مجموعی سالانہ شرح 2.83 فیصد پر آگئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 11 اشیاء سستی اور 27 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پسی ہوئی مرچ کی قیمت میں 6.26 فیصد اضافہ ہوا، چکن 5.29 فیصد اور کیلے 2.46 فیصد مہنگے ہوئے، پہلی سہ ماہی کے بجلی چارجز 1.67 فیصد بڑھ کر 6 روپے 10 پیسے فی یونٹ ہوگئے، اسی دوران لہسن، انڈے، گھی اور مٹن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران آلو10.37فیصد سستے ہوئے،ٹماٹر9.64اورپیازکی قیمتوں میں 7.43فیصدکمی ہوئی،چینی4.22 اوردال چنا1.76فیصد سستی ہوئی،ایل پی جی،دال مسوراورگڑکی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔