ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معیشت پر رپورٹ جاری کی ہے، جس میں ملک کی جی ڈی پی گروتھ 2025 کے لیے 2.7 فیصد سے بڑھا کر 3.0 فیصد کرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں گروتھ ریٹ 5.7 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بڑی صنعتوں کی پیداوار میں تیزی آئی ہے اور رواں مالی سال میں بھی مضبوط بہتری متوقع ہے۔
2025-26 کی گروتھ میں بھی بہتری کا امکان ہے اور کاروباری ماحول سازگار قرار دیا گیا ہے۔ جون 2025 میں آنے والے سیلاب کے باوجود معیشت کی رفتار برقرار رہی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ کے مطابق پرائیویٹ سیکٹر کریڈٹ اور صارفین کی کھپت میں اضافہ معیشت کی نمو میں مددگار رہا ہے، جبکہ سرمایہ کاری اور صنعت میں بحالی کے اثرات ترقی کے رجحان کو جاری رکھتے ہیں۔ تاہم، بیرونی طلب کمزور ہے اور تجارت میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔