سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ فائل فوٹو سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

ملک میں سونے کی قیمت میں بھر بڑا اضافہ ہوگیا جبکہ چاندی بھی مہنگی ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ جمعرات کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے میں فروخت ہوا، جو گزشتہ روز 4 لاکھ 19 ہزار 362 روپے تھا۔

اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 122 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 62 ہزار 707 روپے ہو گئی، جو پہلے 3 لاکھ 59 ہزار 535 روپے تھی، جبکہ 10 گرام کے 22 قیراط سونے کی قیمت 2 ہزار 935 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 32 ہزار 493 روپے ہو گئی۔

چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام قیمت بالترتیب 90 روپے اور 77 روپے کے اضافے سے 5 ہزار 112 روپے اور 4 ہزار 382 روپے ہو گئی۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 37 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 7 ڈالر فی اونس ہو گئی، جبکہ چاندی 0.9 ڈالر کے اضافے سے 48.50 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔

install suchtv android app on google app store