یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کرنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، 800 سے زائد اشیا کی قیمتوں کمی کردی گئی۔
یوٹیلیٹی اسٹورز نے 800 سےزائد اشیا کی قیمتوں میں10 فیصد تک کمی کردی ، گھی ،کوکنگ آئل سمیت مختلف اشیاکی قیمتوں میں 8 سے 60 روپے تک کمی کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ مختلف48 برانڈز کی تمام ورائٹی کے دستیاب پروڈکٹس پر کمی کی گئی ہے، مختلف برانڈز کے گھی ، کوکنگ آئل، چائے، سرف،نوڈلز،کیچ اپ،ٹیٹراپیک دودھ سستا ہوا جبکہ خشک دودھ،مصالحے،اچار، صابن، ٹوتھ پیسٹ ودیگر اشیاکی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
اسٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے ہوگا۔
ترجمان نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹوروں پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سبسڈی فی الحال بند ہے، جلد سبسڈی نئےطریقہ کار کے تحت بحال ہو جائے گی۔
صارفین بلاکسی دقت،دشواری، شرائط کےیوٹیلیٹی اسٹورز سےخریداری کرسکتے ہیں، دیگر اشیاکی قیمتوں میں بھی کمی لانے کے لئے اقدامات کئےجارہے ہیں۔