یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن بند، تمام ملازمین کو فارغ کرنے کی منظوری

یوٹیلیٹی اسٹورز فائل فوٹو یوٹیلیٹی اسٹورز

جمعے کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو ختم کرنے کی باقاعدہ منظوری دی گئی ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے تمام ملازمین بھی فارغ ہوں گے۔

وزیراعظم نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں کے تعین کی سمری واپس کردی۔ یاد رہے کہ وزارت صنعت و پیداوار نے 31 جولائی کو ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز وزیراعظم شہباز شریف اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد بند کیے گئے تھے۔

وزارت صنعت وپیداوار کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ 31 جولائی 2025 سے یوٹیلٹی اسٹورز پر تمام خرید و فروخت ختم کردی جائے جبکہ کرائے پر حاصل کیے گئے اسٹورز کو یکم اگست سے خالی کرنے کے نوٹسز بھی جاری کیے گئے تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملازمین کے لیے رضاکارانہ علیحدگی (وی ایس ایس) پیکج کی فراہمی کی ہدایت بھی کی تھی۔

install suchtv android app on google app store