الیکٹرک بائیکس اور رکشوں کیلئے9 ارب روپے کی سبسڈی سکیم منظور

الیکٹرک بائیکس اور رکشوں کیلئے9 ارب روپے کی سبسڈی سکیم منظور فائل فوٹو الیکٹرک بائیکس اور رکشوں کیلئے9 ارب روپے کی سبسڈی سکیم منظور

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں الیکٹرک بائیکس اور رکشوں کے لیے 9 ارب روپے کی سبسڈی اسکیم کی منظوری دے دی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق اس اسکیم کے ابتدائی مرحلے میں 40,000 الیکٹرک بائیکس اور 1,000 الیکٹرک رکشے فراہم کیے جائیں گے،ای سی سی نے ہونہار طلبا کو مفت الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا جس کا مقصد تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق سرکاری کالجز کے طلبہ کو ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرانک بائیکس مفت دی جائیں گی اور اس کےعلاوہ 3170 الیکٹرک رکشے اور لوڈرز بھی دیئے جائیں گے جبکہ اسکیم پر دو مراحل میں عمل درآمد کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم پہلے مرحلے کا اجراء جلد کریں گے اور پہلے مرحلے میں 40 ہزار الیکٹرک بائیکس دیئے جائیں گے جبکہ ایک ہزار الیکٹرک رکشے اور لوڈرز بھی فراہم کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ  حوالہ ترسیلات اسکیم کے کلیمز کی ادائیگی کے لیے 30 ارب روپے کی تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی،وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کو ادائیگی کا طریقہ کار طے کرنے اور اسکیم کا مکمل تجزیہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں قائداعظم یونیورسٹی کے لیے 2 ارب روپے کی بیل آؤٹ گرانٹ کی اصولی منظوری بھی دی گئی،ای سی سی نے یونیورسٹی سے مالی خود کفالت کا جامع منصوبہ طلب کیا ہے تاکہ مستقبل میں اسے مالی استحکام حاصل ہو۔

install suchtv android app on google app store