آئی ایم ایف کی پاکستان کو مل کر کام کرنے کی یقین دہانی

آئی ایم ایف کی پاکستان کو مل کر کام کرنے کی یقین دہانی فائل فوٹو آئی ایم ایف کی پاکستان کو مل کر کام کرنے کی یقین دہانی

پاکستان سے مذاکرات کے بعد عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اعلامیہ جاری کردیا۔آئی ایم ایف نے پاکستان کو مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے اقدامات ناگزیر ہیں۔

اعلامیہ میں کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سےنئےقرض پروگرام کی باضابطہ درخواست کی، جس پر آئی ایم ایف کےمشن چیف نیتہن پورٹرکی زیرصدارت وفدنےپاکستان کادورہ کیا، دورے کے دوران پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلئے13سے23 مئی تک طویل مذاکرات کیے گئے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی حکومت آمدن بڑھانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے، پاکستان میں مراعات یافتہ طبقہ سےٹیکس کی منصفانہ وصولی ہونی چاہئے۔

آئی ایم ایف مشن نے پاکستان کی معیشت میں مستحکم گروتھ کیلئے مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیساتھ آئی ایم ایف ایکسٹنڈڈفنڈ فیسلٹی پروگرام سے معیشت مستحکم ہو گی۔

عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان نےاسٹینڈبائی ارینجمنٹ ایگریمنٹ کےتحت اہداف پرمکمل عملدرآمد کیاہے، حالیہ پروگرام اور اہداف پر عملدرآمد ہونے سے آئندہ نئے قرض پروگرام کو سپورٹ ملے گی۔

اعلامیے میں کہا ہے کہ ملکی معیشت میں گروتھ اور استحکام کیلئے ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے اقدامات ناگزیر ہیں۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے پالیسی اینڈایکسچینج ریٹ کومناسب سطح پررکھنا ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان میں توانائی کی اصلاحات اہمیت ترین ضرورت ہیں، توانائی کی پیداواری لاگت کم کرنے اور مہنگائی کے کنٹرول ہونے تکے سخت مانیٹری پالیسی استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری کارپوریشنز کی کارکردگی بہتر بنانے سمیت سرکاری کارپوریشنز کی نج کاری کی ضرورت ہے۔

install suchtv android app on google app store