اوگرا کا ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

اوگرا کا ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان فائل فوٹو اوگرا کا ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 9.30 فیصد کمی کا اعلان کردیا ہے۔

اوگرا نے یکم فروری سے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 1.20 ڈالر اور سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 1.29 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.49 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.96 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے، جنوری میں سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 13.69 اور سوئی سدرن کے سسٹم پر 14.24 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اوگرا نے دسمبر کے مقابلے جنوری کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 7.81 فیصد تک کمی کی تھی۔

install suchtv android app on google app store