اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا فائل فوٹو اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی مہنگی کر دی۔

اوگرا کی جانب سے مئی کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں 6.49 فیصد تک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمت میں 0.86 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 0.80 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 13.74 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 0.86 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے جس کے بعد ایل این جی کی نئی قیمت 14.05 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوگئی ہے۔

install suchtv android app on google app store