ہونڈا کمپنی کا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

ہونڈا کمپنی کا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا فائل فوٹو ہونڈا کمپنی کا موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

ہونڈا موٹرسائیکل نے اپنے دو ٹاپ ماڈلز ہونڈا سی ڈی 70 اور ہونڈا 125 کی قیمتوں میں کمی کی ہے جبکہ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔

ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہونڈا سی جی 125 کے خصوصی ایڈیشن کی قیمت میں 38,500 روپے کی کمی کی گئی ہے، اور نئی قیمت 253,000 کے لگ بھگ ہے۔

اسی طرح ہونڈا 125 کے ریگولر ایڈیشن کی قیمت میں 33,500 روپے کی کمی کی گئی ہے، جبکہ نئی قیمت 2 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہیں۔

ہونڈا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی یونٹ CD70 کی قیمتوں میں 22,000 روپے کی کمی کی گئی ہے، اور آنے والی قیمت تقریباً 135,900 روپے مقرر کی گئی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہونڈا کی جانب سے نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد نئی قیمتیںآج 18 اکتوبر سے لاگو ہوں گی۔

دوسری جانب ہونڈا کے مقامی ڈیلرز نے دو ٹاپ ماڈلز ہنڈا سی ڈی 70 اور ہونڈا 125 کی قیمتوں میں کمی کی تصدیق سے انکار کردیا ہے۔

install suchtv android app on google app store