کراچی: موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈی ایس پی کو لوٹ لیا

کراچی میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈی ایس پی کو لوٹ لیا۔ فائل فوٹو کراچی میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈی ایس پی کو لوٹ لیا۔

شہر قائد میں ڈکیتی و راہزنی کی وارداتیں بدستور جاری، راشد منہاس روڈ پر ڈاکوؤں نے ڈی ایس پی کو لوٹ لیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں راشد منہاس روڈ پر ڈاکوؤں نے ڈی ایس پی اور ان کی فیملی کو لوٹ لیا۔

ڈی ایس پی امجد کلیار نے بتایا ہے کہ گاڑی الہٰ دین پارک کے قریب روکی تو موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکوؤں موبائل اور پرس چھین کر فرارہو گئے۔

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقو ں میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

 

install suchtv android app on google app store