گھی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی

گھی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی فائل فوٹو گھی کی فی کلو قیمت میں بڑی کمی

ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر معروف برانڈز کے گھی کی قیمت میں کمی کر دی گئی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے بتایا کہ معروف برانڈز کے گھی کی قیمت میں 60 روپے فی کلو کی کمی کی گئی، بی آئی ایس پی رجسٹر صارفین کیلیے قیمت 325 روپے فی کلو کی کر دی گئی۔

ترجمان کے مطابق عام صارفین کیلیے گھی 455 سے کم کر کے 395 روپے فی کلو کر دیا گیا۔

گزشتہ روز گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں ستمبر کے دوران عمومی کمی کا رحجان دیکھنے میں آیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق ستمبرکے مہینے میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اگست کے مقابلہ میں کمی دیکھنے میں آئی۔

install suchtv android app on google app store