روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری فائل فوٹو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر 55 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ شروع ہوئی، جب ڈالر کی قیمت 283.25 روپے کی سطح پر آ گئی، تاہم بعد میں مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری رہا اور ڈالر کی قدر بتدریج 25 پیسے، 41 پیسے، 1.07 روپے اور 1.24 روپے تک بڑھ گئی اور نئی قیمت 285.04 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی آج تیزی کا رجحان رہا۔ کاروبار کے آغاز میں 90 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تاہم 100 انڈیکس میں بتدریج پوائنٹس کا اضافہ ہوتا رہا اور حصص بازار میں 100 انڈیکس 303 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 45398پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 283.80 روپے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

install suchtv android app on google app store