ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی

مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی فائل فوٹو مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی

ملک میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ہفتہ واربنیادوں پر 0.42 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 25 مئی کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں روزمرہ استعمال کی 16 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور17 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 18 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران ملک میں چکن کی قیمتوں میں 8.91 فیصد، آٹا 3.33 فیصد، انڈے 3.03 فیصد، لہسن 2.83 فیصد، ٹماٹر2.61 فیصد، پیاز2.22 فیصد، کیلا2.04 فیصد، دال مونگ 1.51فیصد، دال مسور1.26 فیصد، 5 لیٹر کوکنگ آئل 1.01 فیصد اورایل پی جی کی قیمت میں 3.44 فیصدکی کمی ہوئی۔

اس کے برعکس انرجی سیور کی قیمت میں 4.91 فیصد، ٹوٹاباسمتی چاول 1.86 فیصد، بیف 1.32فیصد، مٹن 1.22 فیصد، تازہ دودھ 1.20 فیصد اورشرٹنگ کی قیمت میں 1.14 فیصدکا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں ہفتہ واربنیادوں پر0.34 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، 17733 روپے سے لیکر22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر44175 روپے اوراس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.38 فیصد، 0.39 فیصد، 0.41 فیصد اور0.44 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیادپرکیا جاتاہے۔

 

install suchtv android app on google app store