سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ریکارڈ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

سونا فوائل فوٹو سونا

عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 207ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار 200روپے کے اضافے سے 4لاکھ 43ہزار 062روپے کی سطح پر آگئی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 029روپے کے اضافے سے 3لاکھ 79ہزار 854روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 265روپے کے بڑے اضافے سے 6ہزار 367روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 227روپے کے اضافے سے 5ہزار 458روپے کی سطح پر آگئی۔

 

install suchtv android app on google app store