نان بائی ایسوسی ایشن نے لاہور میں روٹی کی قیمت 15 روپے سے بڑھا کر 25 روپے کرنے کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے تناظر میں روٹی کی قیمت بڑھائی جائے گی۔
نان بائی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹا مہنگا ہوچکا ہے اسی لیے روٹی مہنگی کرنا مجبوری ہے، اگر تندور مالکان کو آٹا فری دیا جائے تو قیمت کم کرسکتے ہیں، جمعرات یا جمعہ کو ہرصورت قیمت بڑھا دیں گے۔