مہنگائی کا طوفان آنے کو تیار، ڈالر کی قیمت کنٹرول کرنے کے بجائے مارکیٹ بیسڈ کرنے فیصلہ

مہنگائی کا طوفان آنے کو تیار، ڈالر کی قیمت کنٹرول کرنے کے بجائے مارکیٹ بیسڈ کرنے فیصلہ فائل فوٹو مہنگائی کا طوفان آنے کو تیار، ڈالر کی قیمت کنٹرول کرنے کے بجائے مارکیٹ بیسڈ کرنے فیصلہ

ایکس چینج کمپنیز آف پاکستان کے چیئرمین ملک بوستان کا کہنا ہے حکومت نے ڈالر کی قیمت کنٹرول کرنے کے بجائے اب مارکیٹ بیسڈ کرنے فیصلہ کیا ہے۔ای کیپ کے اجلاس میں حکومت نے ایکسچینج کمپنیز کو ڈالر کو “ فری فلوٹ “ کرنے کا گرین سگنل دے دیا۔ ملک بوستان کے مطابق کل سے مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت طلب و رسد کے مطابق مارکیٹ بیسڈ ہوگی۔

ملک بوستان کا کہنا ہے کہ قرض بحالی پروگرام کیلئے ڈالر کو فری فلوٹ کرنا آئی ایم ایف کی لازمی شرط ہے۔ فیصلے سے ڈالر کی قیمت بڑھ جائے گی مگر بلیک مارکیٹ کا خاتمہ ہوگا۔

ایکس چینج کمپنیز آف پاکستان کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ کل صبح ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین سے ملاقات طے ہوگئی ہے، ملاقات میں ڈالر کو مارکیٹ بیسڈ کرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر لائحہ عمل طے کریں گے۔

ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت مارکیٹ بیسڈ کرنے سے ترسیلات ہنڈی حوالے کے بجائے بینکنگ چینل اور اوپن مارکیٹ سے ہوں گی۔

install suchtv android app on google app store