سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی فائل فوٹو سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام میں کمی دیکھی گئی ہے جب کہ پاکستان میں نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔بدھ (28 دسمبر) کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام 8 ڈالر فی اونس کم ہوکر 1803 ڈالر ہوگئے۔ایک جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام کم ہوئے تو دوسری جانب پاکستان میں سونے کے بھاؤ نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچے ہیں۔

بدھ (28 دسمبر)کے روز مقامی صرافہ بازاروں میں سونا مزید 100 روپے فی تولہ مہنگا ہوکر ملکی ترایخ کی نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 82 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 85 روپے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 56 ہزار 721 روپے ہوگیا ہے۔

دوسری جانب چاندی کے دام 2050 روپے فی تولہ برقرار ہیں۔

install suchtv android app on google app store