پائیدار ترقی اور خوشحالی کیلئے بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے: وزیر اعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف فائل فوٹو وزیراعظم محمد شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لئے بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف 2030 کے حصول کے لئے شراکت دار ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (جی ڈی آئی) پر پہلے اعلیٰ سطحی فورم سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف 2030 کے حصول کے لئے شراکت دار ممالک کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

وزیر اعظم نے سماجی و اقتصادی ترقی، موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کو کم کرنے اور انسانیت کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لئے ترقی کے نئے محرکات کو بروئے کار لانے کے سلسلے میں ایک متفقہ عالمی رسپانس کے لئے بین الاقوامی ترقیاتی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

انہوں نے جامع اور پائیدار عالمی ترقی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے عالمی ترقیاتی اقدام شروع کرنے پر چین کی تعریف کی۔ جی ڈی آئی کے لئے پاکستان کی مضبوط حمایت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جی ڈی آئی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کے لئے چین کے ساتھ کثیر جہتی تعاون جاری رکھا جائے گا۔

 

install suchtv android app on google app store