ایف بی آر نے تاجروں کے لیے آسان ٹیکس ریٹرن فارم لانے کا اعلان کر دیا

ایف بی آر فائل فوٹو ایف بی آر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تاجروں کے لیے آسان ٹیکس ریٹرن فارم لانے کا اعلان کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا ہے کہ ایک صفحے کے ٹیکس ریٹرن فارم سے فکس ٹیکس کا معاملہ حل ہوجائے گا جبکہ حکومت نے ایف بی آر سے نئے ٹیکسز سے متعلق کوئی مشاورت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ میرے علم میں منی بجٹ آنے کی کوئی بات نہیں اور اکتوبر تک ایف بی آر نے اپنا ٹیکس ہدف حاصل کر لیا ہے۔ آئندہ ماہ میں ٹیکس محصولات میں کمی آسکتی ہے۔ ٹیکس نیٹ کو انتظامی صلاحیتوں سے پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔

 

install suchtv android app on google app store