اب گھروں میں سولر پینل لگانے والوں پر بھی ٹیکس عائد ہو گا

گھریلو سولر پینل فائل فوٹو گھریلو سولر پینل

گھریلو یا کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر فی کلو واٹ 2 ہزار روپے ٹیکس عائد کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اس ضمن میں سمری وزارت بجلی کو ارسال کر دی۔

جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 12 کلو واٹ کے سولر پینل گرڈ سے 2 ہزار روپے فی کلو واٹ کے حساب سے 24 ہزار روپے وصول کیے جائیں گے، پاور ڈویژن نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوا دی۔

حکام پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں نصب کیے گئے سولر پینل کے نرخوں پر نظر ثانی کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

سمری منظور ہونے کے بعد سولر پینل کے نرخ کم کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کریں گے۔

install suchtv android app on google app store