ایف بی آر:اکتوبر تا دسمبر ٹیکس وصولیوں کا ہدف مقرر

ایف بی آر:اکتوبر تا دسمبر ٹیکس وصولیوں کا ہدف مقرر فائل فوٹو ایف بی آر:اکتوبر تا دسمبر ٹیکس وصولیوں کا ہدف مقرر

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے رواں مالی سال 2022-2023 کی دوسری سہہ ماہی(اکتوبر تا دسمبر)کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 2036.087 ارب روپے مقرر کردیا۔

ٹیکس وصولیوں کے مقررہ کردہ اہداف سے متعلق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو رواں مالی سال 2022-2023 کی دوسری سہہ ماہی(اکتوبر تا دسمبر)کیلئے مقرر کردہ2036.087 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کیلئے گذشتہ مالی سال2021-22 کی دوسری سہہ ماہی میں حاصل کردہ 1523.433ارب روپے کے ریونیو کے مقابلے میں 33.7فیصد زیادہ ٹیکس وصولیاں کرنا ہوں گی۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال2022-23 کی پہلی سہہ ماہی کیلئے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ان لینڈ ریونیو کی مد میں وصولیوں کا ہدف 1744.687ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جس میں انکم ٹیکس کی مد میں وصولیوں کا ہدف910.611 ارب روپے جبکہ ان ڈائریکٹ ٹیکسوں میں سے سیلز ٹیکس کی مد میں وصولیوں کا ہدف728.477 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف105.600 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف291.400 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ(اکتوبر2022) کیلئے مقرر کردہ534.080 ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ان لینڈ ریونیو کی مد میں 433.580 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جس میں انکم ٹیکس کی مد میں وصولیوں کا ہدف179.583 ارب روپے،ان ڈائریکٹ ٹیکسوں میں سے سیلز ٹیکس کی مد میں وصولیوں کا ہدف234.198 ارب روپے،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف29.800 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف90.500 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store