ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ نے پاکستان کے تعلیمی نظام پر سوال اٹھا دئیے

 ایشیائی ترقیاتی بینک فائل فوٹو ایشیائی ترقیاتی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB)کی پاکستان کے تعلیمی نظام پر رپورٹ جاری کی ہے جس میں تدریسی میدان میں مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے۔

اے ڈی بی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں تدریس ایک کٹھن پیشہ ہے، استاد بننا پاکستان میں کم آمدن والا پیشہ بن کر رہ گیا ہے۔ اساتذہ کو اپنے آبائی علاقوں میں تدریس کے مواقع نہیں ملتے، انہیں روزگار کے لئے دور دراز علاقوں میں جانا پڑتا ہے.

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں متعلقہ مضامین کے ماہر اساتذہ کی کمی ہے، ماہر اساتذہ کی کمی کے باعث بچے اسکول چھوڑ رہے ہیں، متعدد اساتذہ وہ مضامین بھی پڑھتے ہیں جن پر ان کی مہارت نہیں۔

اے ڈی بی نے کہا ہے کہ دیہی علاقوں میں ماہر اساتذہ کی تعداد پریشان حد تک کم ہے، ریاضی،انگریزی،سائنس کے اساتذہ انتہائی کم ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں اساتذہ کی غیرحاضری کی شکایات موجود ہیں، وہاں اساتذہ کی حاضری بائیومیٹرک کرنےکی ضرورت ہے۔

install suchtv android app on google app store