ملک میں ایل این جی کی قلت برقرار رہنے کا خدشہ

ملک میں ایل این جی کی قلت برقرار رہنے کا خدشہ فائل فوٹو ملک میں ایل این جی کی قلت برقرار رہنے کا خدشہ

عالمی منڈی میں تناؤ کے سبب پاکستان میں ایل این جی کی قلت طول پکڑتی دکھائی دے رہی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے کُل 72 ایل این جی کارگوز کے لیے 2 ٹینڈرز کے نتائج کا اعلان اس کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کے بعد کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کوئی بولی موصول نہیں ہوئی۔

پی ایل ایل نے فی مہینہ ایک کارگو کے حساب سے کُل 72 کارگوز کے لیے ٹینڈر جاری کیا تھا، یہ 2 لاٹوں کے لیے ایک ٹینڈر کی شکل میں ہونا تھا۔

بعدازاں ممکنہ بولی دہندگان کی خواہش پر اسے جنوری 2023 سے دسمبر 2024 تک 24 کارگوز کی پہلی لاٹ اور جنوری 2025 سے دسمبر 2028 تک 48 کارگوز کی دوسری لاٹ میں تبدیل کیا گیا، بولی دہندگان کی سہولت کے لیے اس کی آخری تاریخ بھی 3 اکتوبر تک بڑھا دی گئی۔

تاہم کوئی بھی بولی دہندہ کسی بھی لاٹ کی بولی کے لیے آگے نہیں آیا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اسپاٹ مارکیٹ میں ایل این جی دستیاب نہیں تھی کیونکہ یورپ نے روسی گیس کی سپلائی کی بندش سے پیدا ہونے والی توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے تمام اضافی کارگو بک کر لیے ہیں۔

install suchtv android app on google app store