یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، عوام پریشان

یوٹیلیٹی اسٹورز فائل فوٹو یوٹیلیٹی اسٹورز

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمت میں 213 اور گھی کی قیمت میں 208 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی فی کلو قیمت میں 208 روپے فی کلو تک اضافہ جبکہ مختلف برانڈ کے کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 213 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گھی کی فی کلو قیمت 555 روپے تک کر دی گئی اور کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت 605 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store