عوام کیلئے بڑی خوشخبری، آٹا، گھی، چینی، دالیں، چاول سستے

 یوٹیلٹی اسٹورز پر آج سے آٹا، گھی، چینی، دالیں، چاول سستے کردیے گئے فائل فوٹو یوٹیلٹی اسٹورز پر آج سے آٹا، گھی، چینی، دالیں، چاول سستے کردیے گئے

ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر آج سے آٹا، گھی، چینی، دالیں، چاول سستے کردیے گئے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے خصوصی احکامات پر یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے ٹارگیٹڈ سبسڈی کا آغاز کر دیا، 5 بنیادی اشیا (آٹا، گھی، چینی، دالیں اور چاول) آج سے سستے ترین ریٹس پر مہیا کیے جا ئیں گے۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ گھرانے جن کا غربت انڈکس پر اسکور PMT_40 یا اس سے کم ہے۔ وہ سبسڈی کے لیے اہل تصور ہوںگے۔ پہلے یہ اہلیت PMT_32 کے لیے تھی جس کو اب بڑھا کر PMT_40 کردیا ہے جس سے ملک بھر کی تقریباً 10 کروڑ سے زیادہ کی آبادی مستفید ہو سکیں گی۔

(بی آئی ایس پی) رجسٹرڈ صارفین کو سبسڈیٰ حاصل کرنے کے لیے کاؤنٹر پر اپنا اصل شناختی کارڈ دکھانا ہو گا۔ ٹارگیٹڈ سبسڈی کے بعد آٹا 648 روپے 10 کلو کا تھیلا، گھی 353 روپے فی کلو، چینی 100 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگی۔ جو لوگ بی آئی ایس پی کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں وہ اپنی رجسٹریشن کیلیے قریبی BISP تحصیل آفسزسے رجوع کریں۔

install suchtv android app on google app store