فی لیٹر ڈیزل پر خزانے کو 51روپے نقصان ہورہا ہے: مفتاح اسماعیل

مفتاح اسماعیل فاہل فوٹو مفتاح اسماعیل

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیٹرول سستا کرنا کوئی مہربانی نہیں ہوتی،اس وقت حکومت کو فی لیٹر ڈیزل پر 51 روپے نقصان ہورہا ہے۔

اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ 200 ارب روپے سے زیادہ ایس این جی پی ایل میں نقصان کردیا۔ خان صاحب ہمارے لیے بارودی سرنگ لگا کر گئے ہیں، سمجھ نہیں آیا کہ یہ حکومت نا اہل زیادہ تھی یا بدعنوان۔، ایک پیسہ قرض کا واپس نہیں کیا صرف قرض بڑھایا ہے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ آج تک تمام حکومتوں نے مل کر25ہزار ارب روپے قرض لیا تھا، پی ٹی آئی حکومت نے20ہزار ارب سے زائد قرض لیا، عمران خان نے ایک اینٹ نہ لگائی،سارا خرچ تختیوں پر ہوا۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے ڈالر میں قرض لینے کی رفتار بڑھائی، عمران خان کے دور میں روپے کی قدر68روپے تک گری، برآمدات بڑھی ہیں لیکن پرائز ایفیکٹ بھی ہے تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ پچھلے دور میں ہم کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ زیادہ چھوڑ کرگئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں بھی آپ کو ایک خط دکھانا چاہ رہا ہوں، یہ خط پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی ثابت کرتا ہے، دیہی علاقوں کی مہنگائی زیادہ ہوچکی ہے، عمران خان کی ناقص پالیسیوں نے غربت میں اضافہ کیا۔ وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ آج رات کو مجھے آئی ایم ایف جانا پڑے گا، امید ہے ہم آئی ایم ایف پروگرام بحال کریں گے۔

install suchtv android app on google app store