جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں متوقع

جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں متوقع فائل فوٹو جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں متوقع

امریکی صدر جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں متوقع ہیں جس کا اعلان آج کیا جاسکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں ہونے والے سائبر حملوں اور الیکشن میں مداخلت پر جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے روس پر مزید نئی پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں جس کا اعلان آج کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے۔

اس فہرست میں 20 روسی اداروں سمیت 12 روسی سرکاری اور خفیہ ایجسنی کے اہلکار شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق سائبر حملوں اور الیکشن میں مداخلت کے خلاف 10 روسی حکام کو بھی امریکہ سے بے دخل کر دیا جائے گا جن میں واشنگٹن اور نیویارک میں تعینات روسی سفارت کار بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب امریکی حکام پابندیوں سے متعلق یورپین اتحادی ممالک کے ساتھ رابطے میں ہیں جبکہ روس پر پابندیاں ایگزیکٹو آرڈر کی صورت میں عائد کی جا سکتی ہیں۔

واضح رہے ایک امریکی انٹیلیجینس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 2020 کے انتخابات میں روس کے صدر پیوٹن کے ساتھ ایران نے بھی انتخابی عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ روسی صدر پیوٹن کو 2020 کے امریکی انتخاب میں مداخلت کی قیمت چکانی پڑے گی۔

install suchtv android app on google app store