ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دوسرے مؤاخذے کی کارروائی شروع

 ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دوسرے مؤاخذے کی کارروائی شروع فائل فوٹو ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دوسرے مؤاخذے کی کارروائی شروع

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف دوسرے مؤاخذے کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ پر کیپٹل ہل حملے میں مظاہرین کو اُکسانے کا الزام ہے۔

رپورٹ کے مطابق سزا کے لیے ٹرمپ کے خلاف سینیٹ میں دو تہائی اکثریت درکار ہو گی، الزام ثابت ہونے پر ٹرمپ دوبارہ کبھی امریکی صدارت کا الیکشن نہیں لڑسکیں گے۔

امریکی ایوان نمائندگان نے 13 جنوری کو سابق صدر ٹرمپ کے خلاف مؤاخذے کی تحریک منظور کی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو بغاوت پر اکسانے کے لیے سینیٹ میں کسی مقدمے کا سامنا نہیں کرنا چاہیے کیونکہ وہ اب صدر نہیں رہے جبکہ سینیٹ نے ٹرمپ کے وکلا کا مؤقف رد کر دیا۔

install suchtv android app on google app store