نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری, ٹرمپ غیر حاضر

جوبائیڈن فائل فوٹو جوبائیڈن

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں ڈونلڈٹرمپ غیر حاضر رہے۔

کیپٹل ہل میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں سبکدوش ہونے والے ڈونلڈٹرمپ غیر حاضر رہے۔ 150برس بعد پہلا موقع ہے کہ جانے والا امریکی صدرحلف تقریب میں غیرحاضر ہے۔

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن چیف جسٹس جان رابرٹس سے صدارتی حلف لیا جبکہ کاملاہیرس سے سپریم کورٹ کی جسٹس سونیا سوتو مایرنے نائب صدر کا حلف لیا۔

حلف برداری کی روایات کےمطابق تمام صدور تقریب میں شرکت کرتےہیں۔ ٹرمپ کےنائب صدر مائیک پینس اور قریبی سینیٹر ٹیڈکروز بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

امریکا میں روایت ہے کہ جانے والا صدرنو منتخب صدر کی حلف برداری تقریب میں موجود ہوتا ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی۔ ٹرمپ کے بجائے وائٹ ہاؤس کے چیف نے نئے صدر کا استقبال کیا۔ 

 

install suchtv android app on google app store